
چین میں تیز رفتار ٹرین ٹریک پر کام کرتے ہوئے ریلوے ورکرز پر چڑھ گئی جس سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چینی صوبے یونان میں پیش آیا جہاں ٹرین کی ٹکر سے 11 ریلوے ملازمین ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
چینی حکام کا بتانا ہے کہ آزمائشی ٹرین جو زلزلہ پیما آلات کو جانچنے کے لیے استعمال کی گئی تھی ایک موڑ کاٹتے ہوئے موقع پر موجود ملازموں سے جا ٹکرائی جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔







