
بدھ کے روز واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر دن دہاڑے فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کے بعد نیشنل گارڈ کے دستے کی حمایت کرتے ہوئے نیشنل گارڈ کے 500 اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دے دیا
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حملہ آور کو ’جانور‘ قرار دیا اور کہا کہ اسے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانور جس نے دونوں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کی اسے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی







