
وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹرینز کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ و سابق اراکین اسمبلی اور پشاور کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائیں گے، پشاور صوبے کا دارالحکومت اور ہمارا چہرہ ہے۔







