تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، مشتبہ شخص افغان شہری ہے، امریکی حکام

امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 برس کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال سے کر لی گئی۔

رحمان اللّٰہ2021 میں امریکا آیا تھا۔ ریاست واشنگٹن میں بھی رہ چکا ہے۔

ڈائریکٹر ایف بی آئی سمیت حکام کی بریفنگ کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ شخص بھی شدید زخمی ہے۔ تینوں زخمی اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

فائرنگ کے وقت صدر ٹرمپ فلوریڈا میں تھے۔ فائرنگ کرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔

جواب دیں

Back to top button