تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ : تینوں دہشتگرد افغان شہری لگ رہے ہیں، آئی جی کے پی

پشاور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ گزشتہ روز ایف سی ہیڈکوارٹر پرحملہ کرنے 3 دہشتگرد آئے تھے جن کی تصاویرمل چکی ہیں جب کہ حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیے ہیں۔

آئی جی ذوالفقارحمید نے بتایا کہ تحقیقات میں کافی پیش رفت ہوچکی ہے، ابھی تک کی تفتیش سے لگ رہا ہےکہ تینوں دہشتگرد افغان شہری ہیں، کافی پیچھے تک شدت پسندوں کو ٹریک کرلیا ہے، پتا لگا رہے ہیں کہ دہشتگرد کس راستےسے پشاور میں داخل ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں نےجہاں رات گزاری اس کی شناخت کرلی گئی ہے، دہشتگردوں کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو تحویل میں لے لیا گیا اور وہاں سے بھی فنگرپرنٹس حاصل کرلیےگئےہیں تاہم ابھی تک کسی سہولت کار کو حراست میں نہیں لیا۔

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے آنے کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور دہشتگردوں کی شناخت کےلیے نادرا نےکام شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button