تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

راولپنڈی پولیس نے لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا مقدمہ درج ، 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نظار عرف ارمان خان، محمد انیس عرف درانی، جلیل عرف مٹھو، جبار خان اور نامعلوم شامل ہیں۔

مقدمہ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ بال کاٹنے کا واقعہ کرسچن کالونی ڈھوک کھبہ راولپنڈی میں پیش آیا۔

مقدمہ کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

Back to top button