تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

یوکرین کا دوسرا بڑا شہر روسی ڈرون حملوں نے آگ کی لپیٹ میں لے لیا

یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر روسی فورسز کے ڈرون حملوں سے چار ہلاکتیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حملوں کے بعد علاقے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ اس سے قبل یوکرین نے روسی دارالحکومت میں واقع شاتورا پاور اسٹیشن کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔

رائٹرز کے مطابق یوکرین کے دوسرے بڑے اور شمال مشرقی شہر خارکیف میں روسی افواج کی جانب سے ڈرون حملوں میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ حملہ بیک وقت کئی مقامات پر کیا گیا۔

خارکیف کے میئر کے مطابق شہر پر ہونے والے حملے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں ایک شخص کی لاش ملبے تلے سے نکالی گئی۔ مقامی گورنر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملوں میں 12 افراد زخمی ہوئے، جن میں 11 اور 12 سال کے دو بچے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button