تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

دبئی ائیر شو: بھارتی طیارہ کیسے تباہ ہوا ؟ عینی شاہدین نے کیا دیکھا ؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس کرتب دکھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، طیارہ فضا میں کرتب دکھاتے ہوئے اچانک نیچے کی جانب آیا اور رن وے کے قریب زمین سے ٹکرا گیا، جس کے فوراً بعد زوردار دھماکہ ہوا اور شعلے بلند ہوگئے۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے بھی پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، طیارہ ونگ کمانڈر وکرم سنگھ اڑا رہے تھے، جو حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے بعد تیجس کا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے قبل ایک طیارہ راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران تباہ ہوا تھا۔

حادثے کے باعث دبئی ایئر شو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button