تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق

بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے ہوید کے علاقے میں رات کے وقت امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، تمام لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے حملے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان میں بے امنی کے ناپاک عزائم بے نقاب کرتی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button