تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

عمران خان سے ملاقاتوں کا شفاف طریقہ کار بنایا جائے، سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبہ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کو ایک خط لکھا ہے جس میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ خط پی ٹی آئی نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے حکومتِ پنجاب سے چار مطالبات کیے ہیں۔

1، عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد 2، بدسلوکی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی 3، جیل و پولیس کو واضح ہدایات 4، ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کا قیام۔‘

سہیل آفریدی نے متنبہ کیا کہ عمران خان کے ’حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

’وزیراعلی نے امید ظاہر کی کہ پنجاب حکومت فوری ایکشن لے کر قانون کی بالادستی اور انسانی وقار کو یقینی بنائے گی۔

جواب دیں

Back to top button