
وائٹ ہاؤس میں جمعے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی سے ملاقات متوقع ہے۔ میئر کے حالیہ انتخاب سے قبل کئی مہینوں تک دونوں شخصیات نے ایک دوسرے پر کڑی تنقید کی تھی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 34 ڈیموکریٹک سوشلسٹ ممدانی ایک ’کمیونسٹ میئر‘ ہیں جنھوں نے اوول آفس میں ملاقات کی درخواست کی تھی۔ ممدانی نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ اس ملاقات میں عوامی تحفظ، روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں کمی اور معاشی سکیورٹی کو توجہ دی جائے گی۔
ممدانی نے کہا کہ ’میں صدر ٹرمپ پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ ایسے کسی بھی ایجنڈے پر کام کروں گا جس سے نیویارک والوں کو فائدہ پہنچے۔‘
’اگر کوئی ایجنڈا نیویارک والوں کو تکلیف دیتا ہے تو میں سب سے پہلے اس پر بات کروں گا۔







