تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

جنگ بندی پر بات چیت کے لیے امریکی فوجی حکام یوکرین پہنچ گئے

امریکی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر پینٹاگون حکام یوکرین پہنچ گئے ہیں تاکہ روس کے ساتھ جنگ کے ختمے کی کوششوں پر ’بات چیت ہو سکے۔‘

امریکی آرمی سیکریٹری ڈین ڈرسکول کی قیادت میں ٹیم جمعرات کے روز کیو میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کرے گی۔

بدھ کے روز یہ رپورٹس سامنے آنا شروع ہوئیں کہ امریکہ اور روس نے امن کے ایک نئے فریم ورک پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت یوکرین کو اہم رعایت دینی ہوں گی جن میں اس کی زیرِ قبضہ کچھ علاقہ چھوڑ دینا اور اپنی فوج کی تعداد میں نمایاں کمی شامل ہے۔

تاحال نہ تو واشنگٹن اور نہ ہی ماسکو نے اس منصوبے کی باضابطہ تصدیق کی ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور روسی خصوصی ایلچی کیرل دمترییف نے تیار کیا ہے۔

تاہم امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ایک پائیدار امن کے حصول کے لیے فریقین کو مشکل مگر ضروری رعایت پر رضامند ہونا پڑے گا۔ اسی لیے ہم اس جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ تجاویز کی ایک فہرست تیار کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے جو اس تنازع کے فریقین کے خیالات اور آرا پر مبنی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button