
11ویں وائس ایڈمرل ایچ۔ایم۔ایس چوہدری امیچور گالف کپ 2025 کا لاہور میں آغاز
11واں وائس ایڈمرل ایچ۔ایم۔ایس چوہدری امیچور گالف کپ آج سے لاہور کے ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں شروع ہوگیا۔ چار روزہ ٹورنامنٹ 20 سے 23 نومبر 2025 تک جاری رہے گا جس میں امیچورز، سینئر امیچورز اور لیڈیز کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ اس کے علاوہ مہمانوں اور اسپانسرز کے لیے ایک خصوصی انویٹیشنل میچ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
لاہور میں جاری 11واں وائس ایڈمرل ایچ۔ایم۔ایس چوہدری امیچور گالف کپ پاکستان گالف فیڈریشن اور قومی گالف سرکٹ کے کیلنڈر میں شامل ایک باقاعدہ قومی سطح کا ایونٹ ہے۔ ایسےایونٹس کھیلوں سے محبت کرنے والی ایک پرامن قوم کے طور پر پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس ایونٹ کا باقاعدہ انعقاد قومی سطح پر گالف کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔







