
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان 11 ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد عدالت پیش ہوئیں۔
اس سے قبل گزشتہ سماعت پر عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر علیمہ خان کے 37 بینک اکاؤنٹ منجمد کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے بھی خارج کردیے تھے۔
نادرا حکام نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا تھا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے۔







