تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاک بھارت جنگ ساڑھے تین سو فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے روکی ، ٹرمپ

صدرٹرمپ نے سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ ساڑھے تین سو فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے روکی۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، میں نے کہا جنگ نہیں روکیں گے تو میں ٹیرف لگاؤ ں گا اور امریکا کے ساتھ تجارت نہیں کر سکیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ آپ ایسا نہیں کرسکتے جس پر میں نے کہا میں کرنے لگا ہوں ، میں ایٹمی ہتھیار چلانے نہیں دوں گا جس سے لاکھوں لوگ مارے جائیں اور نیوکلیئر ڈسٹ لاس اینجیلس کے اوپر اڑ رہی ہو ۔

ٹرمپ کے مطابق انہوں نے یہ پیغام دیا کہ اگر جنگ نہیں کریں گے تو اچھا تجارتی معاہدہ کرلیں گے جس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے فون کر کے کہاکہ وہ جنگ میں نہیں جارہے۔

ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کال کر کے اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹرمپ جانتے نہیں لیکن انہوں نے لاکھوں لوگوں کی جان بچائی۔

جواب دیں

Back to top button