تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

دو مختلف کارروائیاں : ضلع کرم میں 23 شدت پسندوں جہنم واصل

پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا صوبے کے ضلع کرم میں 19 نومبر کو ’انڈین پراکسی‘ کے 23 شدت پسندوں کو دو الگ الگ جھڑپوں میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک ہدف بنا کر کارروائی کی۔

’آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 12 شدت پسندوں کو نشانہ بنایا اس کے بعد اسی علاقے میں ایک اور شدت پسند گروپ کی موجودگی کے حوالے سے انٹیلی جنس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیارہ مزید شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔‘

ائی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ شدت پسند کو ختم کیا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button