تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں حکام کا نے دعوی کیا ہے کہ محمکہ انسدار دہشتگردی بنوں اور لکی مروت پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران سرائے نورنگ میں دو انتہائی مطلوب شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد سہیل عرف احمد اور عظمت اللہ عرف حافظ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں مطلوب شدت پسند پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشتگردی کے مقدمات میں نامزد تھے۔

سی ٹی ڈی بنوں ریجن کے مطابق خفیہ اطلاعات تھی کہ دوانتہائی مطلوب شدت پسند سرائے نورنگ کے علاقے نالی چک روڈ پر موجود ہیں جو کسی بڑی واردات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شدت پسندوں کے خلاف ایکشن لیا اور مقابلے کے بعد دونوں شدت پسند ہلاکہوئے۔

سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ ’مارے جانے والے شدت پسند ڈی ایس پی گل محمد خان، لیفٹیننٹ عارف اللّٰہ، کانسٹیبل نسیم گل، کانسٹیبل منصور خان کو ٹارگٹ کرنے سمیت سکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے جس میں 7 سیکورٹی فورسز اہلکاروں ہلاک ہوئے تھے۔‘

سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ ’عظمت اللّٰہ نامی شدت پسند لیفٹیننٹ عارف اللّٰہ کو مسجد میں نماز پڑھتے ٹارگٹ کلنگ کرنے اور پولیس چوکی عباسہ خٹک پر بھی حملے کا مرکزی کردار تھا۔

جبکہ دوسرا ملزم بھی بہت سی بھیانک وارداتوں میں ملوث تھا۔

جواب دیں

Back to top button