
لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فلسطینی مسلح گروپ حماس کے ارکان کو نشانہ بنایا ہے جو عین الحلوہ کے علاقے میں ایک تربیتی کمپاؤنڈ چلا رہے تھے۔
اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حماس اس جگہ کو اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور انھیں انجام دینے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔ حماس نے اسرائیلی دعوؤں کو ’من گھڑت اور جھوٹ‘ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں







