تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آزاد کشمیر: نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 

اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔

 

حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

 

آزاد کشمیر کے 16 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھانے والے فیصل راٹھور کا کہنا تھا آصف علی زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں کہ یہ ذمہ داری سونپی۔

جواب دیں

Back to top button