تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پنجاب حکومت کی نئی ایئرلائن ’ایئر پنجاب‘ کے حوالے سے اہم پیش رفت

پنجاب حکومت نے ایئر پنجاب کے آغاز کے لیے تیاریاں مزید تیز کر دی ہیں۔

نئی سرکاری ایئرلائن کے لیے اعلیٰ انتظامی عہدوں کے انتخاب کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف کمرشل آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر سمیت مختلف کلیدی آسامیوں کے لیے اشتہارات جاری کر دیئے گئے ہیں، ہیڈ آف ہیومن ریسورس اور کمپنی سیکرٹری کی آسامیوں کے لیے بھی درخواستیں طلب گئیں ہیں،خواہشمند امیدوار 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایئر پنجاب کو فعال کرنے کے حکومتی منصوبے میں ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button