تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مدینہ میں بس حادثہ ، 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب ایک بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد جاں بحق ہوگئے، مقامی میڈیا کے مطابق بس میں سوار افراد بھارتی عمرہ زائرین تھےجن میں سے بعض حیدرآباد کے رہائشی ہیں۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکومت نے بتایا کہ وہ ریاض میں بھارتی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے نئی دہلی کے اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سفارت خانے کے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور معاملے کو جلد از جلد حل کریں۔

واقعہ رات تقریباً 1 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب مفریحات کے نزدیک بس ایک ڈیزل ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ بس میں سوار اکثر مسافر اس وقت سو رہے تھے، جس کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد بچنے کے مواقع نہ ہونے کے برابر تھے۔

جواب دیں

Back to top button