تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

معروف اینکر پرسن کو ہراسمنٹ کا سامنا ، وزیرِ اطلاعات نے کاروائی کی یقین دہانی کروائی

معروف صحافی شاہزیب خانزادہ سے متعلق ایک ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔

وائرل شدہ ویڈیو میں بظاہر ملبوسات کی ایک دکان پر بنائی گئی اس ویڈیو میں شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ان کی اہلیہ اور اداکارہ رشنا خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو بنانے والا شخص کیمرے کا رُخ صحافی کی جانب کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ’آپ کی ویڈیو تو بنانی پڑے گی نا۔ آپ نے جو عمران خان کے خلاف کیا، آپ کو شرم آنی چاہیے۔ میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں۔ تم نے جو عمران خان کی بیوی کے خلاف کیا ہے، اس پر شرم آنی چاہیے۔ میں نے یہ کہا ہے، اور کچھ نہیں کہا۔‘

اس دوران ویڈیو میں نظر آنے والی ایک خاتون اس شخص سے کہتی ہیں کہ ’یہ ہراسمنٹ ہے۔‘ اس پر وہ شخص جواب دیتا ہے کہ ’یہ کوئی ہراسمنٹ نہیں۔ ہم بس آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔‘

نہ صرف کئی صحافیوں کی جانب سے اس ویڈیو کی مذمت کی گئی بلکہ پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ایسا رویہ نا قابلِ قبول ہے ۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ قابل مذمت ہے اور ’میں آپ کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button