
وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستان ، سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق قریبی ساتھی اور پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری کا کہنا ہے کہ 25کروڑ عوام کا مذاق بنایا گیا ہے، اس سے ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی جریدے کے آرٹیکل میں جو بھی چھپا ہے وہ بالکل درست ہے، شرم ناک ہےکہ وزیراعظم سرکاری فیصلے بیوی سے پوچھ کر کرتے تھے۔
خیال رہےکہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے بشری بی بی پر خصوصی رپورٹ جاری کی ہے۔ دی اکانومسٹ نے لکھا ہے کہ بشریٰ بی بی سے شادی نے ناصرف عمران خان کی ذاتی زندگی بلکہ اُن کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔







