تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

شاہ اردن 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

 

پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کےطیاروں نے شاہی طیارے کو حفاظتی حصار فراہم کیا۔

 

شاہ عبد اللہ کی آمد پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔

 

وفاقی وزرا، خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

شاہ عبداللہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں

جواب دیں

Back to top button