تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بشریٰ بی بی نے عمران خان کو یقین دلایا کہ شادی کے بعد وہ وزیراعظم بن جائیں گے ، برطانوی جریدے کا دعویٰ

برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ“ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ان کے سیاسی اثر و رسوخ اور سرکاری فیصلوں پر مداخلت کے دعوے کیے گئے ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست کے بجائے توہم پرستی اور روحانی مشوروں کے رنگ میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔ اقتدار اور طاقت کے حصول کے لیے انہوں نے اپنی پیرنی بشریٰ بی بی سے شادی کی، اور روحانی علم کو بنیاد بنا کر انہیں یقین دلایا گیا کہ شادی کے بعد وہ وزیراعظم بن جائیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق، پنجاب کی پیرنی نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی زندگی اور سیاست میں روحانی رنگ ڈال دیا اور دنیاوی کامیابی کے لیے بشریٰ بی بی کی ہربات پر عمل کیا جاتا رہا۔

 

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر گھریلو ملازمین بھی بازار سے مختلف چیزیں لاتے تھے تاکہ ان کے عملیاتی کام مکمل کیے جا سکیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اقتدار کے لیے دین داری کا لبادہ اوڑھ رکھا تھا، جبکہ اصل فیصلہ سازی اور اہم حکومتی امور میں بشریٰ بی بی کا اثر حتمی سمجھا جاتا تھا۔

 

جریدے نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ بشریٰ بی بی کا سیاسی اور روحانی اثر صرف پارٹی سطح تک محدود نہیں رہا بلکہ انہوں نے بعض اوقات حکومت کی اعلیٰ سطحی تقرریوں اور پالیسی فیصلوں پر بھی اثر ڈالا۔

جواب دیں

Back to top button