
پاکستان ہاکی فیڈریشن
میڈیا سیل
پریس ریلیز
پاکستان نے بنگلادیش کو 0-8 سے ہراکر تین میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔
بنگلادیش/ڈھاکہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کو کوالیفائی کیلئے پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان اور رانا وحید اشرف نے دو دو جبکہ رانا ولید، حنان شاہد، افراز اور عماد بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے سیریز کی کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
پاک بنگلا سیریز کا آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا







