تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

برطانوی ہائی کمیشن میں شاہ چارلس کے یوم پیدائش کی تقریب میں وزیراعظم شریک

برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی میں پاکستان کی مدد جاری رکھی، یوکے پاکستان ٹریڈ ڈائیلاگ سے خدمات اور جدت کے شعبوں میں نئے مواقع پیدا ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button