تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان ٹیم کو جرمانہ کردیا

لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو جرمانہ کردیا۔ 11 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوور ڈیلیور کرنے کی رفتار قدرے سست پائی گئی جس کو لے کر آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کو جرمانہ کر دیا۔ سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہوا ہے۔ گرین شرٹس نے مقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرائے۔ پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے آئی سی سی کی سزا قبول کر لی ہے۔ اس ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

Back to top button