تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

صدرِ مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم کے بِل پردستخط کردیئے

صدرِ مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم کے بِل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ بل باضابطہ طور پر آئین کا حصہ بن چکا ہے۔

آئین میں بڑی تبدیلیوں پر مشتمل 27ویں آئینی ترمیم کے نئے متن کو حکومت اور اتحادی جماعتوں نے سینیٹ سے بھی منظور کروا لیا تھا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ستائیسویں ترمیم کا نیا متن منظوری کے لیے ایوان بالا پیش کیا۔ جس کے بعد سینیٹ میں آئینی ترمیم کی مختلف شقوں پر ووٹنگ ہوئی، جس میں اکثریت نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

27ویں ترمیم کے نئے متن میں شامل شق نمبر 2، 3، 4، 19، 22 اور 51 کے حق میں 64 ووٹ آئے جبکہ 4 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

جواب دیں

Back to top button