
افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے اسلام آباد خودکش دھماکے اور وانا میں کیڈٹ کالج پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا اور وانا میں تعلیمی مرکزپر حملہ افسوسناک ہے، ان دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
افغان وزارت خارجہ کے بیان میں دھماکوں اور حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔







