تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 27 زخمی

اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں27 زخمی ہیں جس میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہیں

ذرائع کے مطابق کچہری کے باہر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ بھی آئے، پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button