تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

نئے شامی صدر احمد الشرع کے قتل کی کوشش ناکام

شام کے صدر احمد الشرع پر داعش کے دو الگ الگ قاتلانہ حملوں کی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔ دو سینئر اہلکاروں نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ منصوبے گزشتہ چند ماہ کے دوران بے نقاب ہوئے، جو ظاہر کرتے ہیں کہ شدت پسند تنظیم اب بھی صدر الشرع کو براہِ راست نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک منصوبہ صدر الشرع کی ایک پہلے سے اعلان شدہ سرکاری مصروفیت کے دوران عمل میں لانے کا تھا، تاہم حفاظتی وجوہات کے باعث مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ شامی وزارتِ اطلاعات نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا لیکن کہا کہ داعش اب بھی شام اور خطے کے لیے “ایک حقیقی سکیورٹی خطرہ” ہے۔ وزارت نے تصدیق کی کہ پچھلے دس ماہ میں مختلف عبادت گاہوں اور سرکاری مقامات پر داعش کے کئی حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا، “شام اپنے عوام کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، خواہ اس کی کوئی بھی شکل ہو۔

جواب دیں

Back to top button