تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاپاکستان

ہریانہ پولیس کا 360 کلو گرام آتش گیر مواد برآمد کرنے کا دعوی ، امام مسجد سمیت 2 متشبہ افراد گرفتار

انڈیا کی ریاست ہریانہ کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فرید آباد ضلع میں آپریشن کے دوران ایک کرائے کے مکان سے بڑی مقدار میں آتش گیر مواد اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، گذشتہ 15 دنوں سے ہریانہ اور انڈیا کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی پولیس ایک مشترکہ آپریشن کر رہی ہے۔

ہریانہ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی چیزوں میں سے کئی اشیا ایسی ہیں جنھیں آئی ای ڈیز بنانے میں استعمال کیا جا سکتا تھا۔

فریدآباد کے پولیس کمشنر ستیندر کمار نے میڈیا کو بتایا کہ مکان سے برامد ہونے والے ہتھیاروں میں ایک اسالٹ رائفل اور اس کی تین میگزین اور 83 گولیاں، ایک پستول اور اس کی آٹھ گولیاں اور دو میگزین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آٹھ بڑے سوٹ کیس، چار چھوٹے سوٹ کیس اور ایک بالٹی برآمد ہوئی ہے۔

’اس کے علاوہ، تقریباً 360 کلو گرام آتش گیر مواد برآمد ہوا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ امونیم نائٹریٹ ہو سکتا ہے۔ 20 ٹائمر بیٹریاں، 24 ریموٹ، تقریباً 5 کلو گرام ہیوی میٹل، واکی ٹاکی سیٹ، بجلی کی تاریں، بیٹریاں، اور دیگر ممنوعہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔‘

پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ مزمل نامی ایک شخص کو بھی موقع سے گرفتار کیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button