تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

عبداللہ شاہ غازی مزار کےقریب کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کےقریب کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کلفٹن عبداللہ شاہ غازی کے مزار کےقریب کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی،حادثے میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں کار سوار 2 افراد سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button