
پولیس حکام کے مطابق پولیو ٹیم لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں مہم کے لیے گئی تھی جہاں ایک گھر کے افراد نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ انسداد پولیو ورکر کے سمجھانےکی کوشش پر خاتون اور دوبیٹیوں نے حملہ کردیا۔
اس موقع پر اینٹ لگنے سے پولیو ٹیم کی خاتون ورکرکا سرپھٹ گیا جب کہ اسکوٹی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔







