
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات شمالی گوا کے علاقے باگا اور ارپورہ میں 2 مختلف واقعات پیش آئے جس میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر پاکستان زندہ باد کے نعرے دکھائی دیئے۔
پولیس کے مطابق 9 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ 9 بجکر 50 منٹ پر جبکہ دوسرا 10 بجکر 18 منٹ پر پیش آیا
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکانداروں کو حراست میں لے کر ایل ای ڈی بورڈز کو منقطع کردیا، دونوں دکانداروں کے خلاف ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں الگ الگ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔







