تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

محمد عرفان خان ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے

محمد عرفان خان ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

ایونٹ 14 سے 23 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔

آٹھ ٹیموں کا ٹورنامنٹ، پاکستان گروپ ’بی‘ میں عمان، بھارت اے اور یو اے ای کے ساتھ شامل۔

گروپ ’اے‘ میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے شامل۔

پاکستان کا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف، دوسرا 16 نومبر کو بھارت اے سے اور تیسرا 18 نومبر کو یو اے ای کے خلاف ہوگا۔

سیمی فائنلز 21 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تمام میچز ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، دوحہ میں ہوں گے۔

ٹیم 12 نومبر کو روانہ ہوگی، روانگی سے قبل 8 سے 11 نومبر تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ ہوگا۔

15 رکنی سکواڈ:
محمد عرفان خان (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاز صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، صفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان۔

جواب دیں

Back to top button