
لاہور کے علاقے گرین سٹی سوسائٹی میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
جس میں لاہور پولیس کے ڈی ایس پی انویسٹیگیشن عثمان حیدر گجر کی فیملی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ۔
عثمان حیدر ڈی ایس پی کی بیٹی اور بیگم کو برکی کے علاقہ سے اغوا کیا گیا ہے ڈی ایس پی کاہنہ انویسٹیگیشن عثمان حیدر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
درج شدہ ایف آئی آر میں سائل عثمان حیدر نے گزارش کی کہ ان کہ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ گرین سٹی سوسائٹی میں میں رہائش پذیر ہیں ۔
مورخہ 27.09.25 کو جب وہ رات کو گھر گئے تو گھر کو تالہ لگا ہوا تھا ۔ جب انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کے فون نمبرز پر کال کی تو نمبر بند پائے ۔
مزید تجسس پر انہوں نے گردو نواح سے پوچھا لیکن ان دونوں کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا اس بارے میں میں نے اپنے سسرال کے رشتہ داروں سے بھی پتہ کیا لیکن تاحال دونوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہ ملی ۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہ ان کے اہلِ خانہ کو کسی نے اغواء کر لیا ہے۔








