
لاہور ٟسپورٹس رپورٹرٞ پاکستان کے معروف ایم ایم اے پروموٹر اور سیکیورٹی ماہر عمر احمد کو انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (IMMAF) کے پولیس سپورٹس کمیشن کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ انہیں آئی ایم ایم اے ایف سسٹین ایبلٹی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا ہے, یہ پاکستان کیلئے عالمی کھیلوں کی گورننس میں ایک نمایاں کامیابی ہے۔
عمر احمد، جو حال ہی میں جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر منتخب ہوئے تھے، اب پاکستان کی نمائندگی ایک ایسے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر کر رہے ہیں جو ایم ایم اے فیڈریشن کو دنیا بھر کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جوڑتا ہے۔ اس کمیشن کا مقصد پولیس ٹریننگ میں مارشل آرٹس اور فائٹنگ ٹیکنیکس کو شامل کرنا ہے تاکہ افسران کی جسمانی فٹنس، نظم و ضبط اور دبا¶ میں اعتماد بہتر بنایا جا سکے، جبکہ مختلف خطوں کی پولیس فورسز کے درمیان بین الاقوامی مقابلوں اور تبادلوں کو فروغ دیا جا سکے۔
لندن سے تعلیم یافتہ عمر احمد کے پاس اسٹریٹیجک کمیونیکیشن اور سیکیورٹی اینڈ رسک مینجمنٹ میں دو ماسٹر ڈگریاں ہیں۔ وہ سیکیورٹی، اسپورٹس اور انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں شاندار کیریئر رکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹرین ٹو سیکیور (Train2Secure) کے نام سے کمپنی قائم کی جو لندن اولمپکس کی بڑی سیکیورٹی کنٹریکٹر رہی۔ بعد ازاں وہ پاکستان واپس آئے اور پارویسٹ سیکیورٹی کے سربراہ کے طور پر ملک کی بڑی سیکیورٹی کمپنیوں میں سے ایک کی قیادت سنبھالی۔







