
*امین مکاتی: عالمی سطح پر پاکستان کے ماراتھن اسٹار کی شاندار پیشرفت*
لاہور: کراچی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان رنر امین مکاتی تیزی سے پاکستان کے نمایاں طویل فاصلے کے ایتھلیٹس میں اپنی شناخت مضبوط کر رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں 129ویں بوسٹن ماراتھن میں شاندار وقت 2 گھنٹے 48 منٹ 47 سیکنڈ کے ساتھ پاکستان کے تیز ترین مرد فِنشر کا اعزاز حاصل کیا، اور اب ان کا ہدف دنیا کی چھ بڑی ماراتھنز (World Marathon Majors) مکمل کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنا ہے







