
پیرز مورگن کے شو پیرز مورگن ان سینسرڈ میں انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا میسی دنیا کا سب سے بہترین کھلاڑی ہے؟ جس پر رونالڈو نے صاف جواب دیا کہ میسی مجھ سے بہتر ہے؟ میں اس رائے سے متفق نہیں اور میں عاجزی نہیں دکھانا چاہتا۔
انٹرویو میں وین رونی کے پرانے تبصرے کا بھی ذکر ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میسی، رونالڈو سے بہتر کھلاڑی ہیں، بعد ازاں رونی نے وضاحت کی کہ مجھے رونالڈو سے کوئی دشمنی نہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اسے ناپسند کرتا ہوں، میں ایسا نہیں، وہ ایک جینئس ہے، اس کی کارکردگی شاندار ہے







