تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

پی ایم اے اے کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پی ایم اے اے کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞلاہور: پاکستان مارشل آرٹس ایسوسی ایشن (PMAA) نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی (FJMU) کے اشتراک سے یونیورسٹی کیمپس میں خواتین کے لیے ایک م¶ثر اور انقلابی نوعیت کی خود دفاعی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔یہ ورکشاپ بزنس انکیوبیشن سینٹر جِدّات کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جس کی سرپرستی پروفیسر ڈاکٹر تسکین زہرہ نے کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد خواتین میڈیکل طالبات اور نوجوان ڈاکٹروں کو ہنگامی حالات میں خود کو محفوظ رکھنے کے لیے زندگی بچانے والی دفاعی مہارتوں، ہوشیاری اور اعتماد سے لیس کرنا تھا۔

جواب دیں

Back to top button