
تفصیلات کے مطابق یکم نومبر کو کراچی کی موئن خان اکیڈمی میں ایک شاندار میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام پرزم ایونٹس اینڈ ٹورز نے کیا، اس کنسرٹ میں عاطف اسلم کے علاوہ دیگر گلوکار اور بینڈ بیان نے بھی پرفارم کیا
تاہم شائقینِ موسیقی کے لیے یہ تقریب مایوس کن تجربہ ثابت ہوئی، شرکا نے بتایا کہ انہیں ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک طویل قطاروں میں انتظار کرنا پڑا، جبکہ منتظمین اور عملے کے نامناسب رویے نے بھی صورتحال مزید بگاڑ دی۔
کئی افراد نے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پرزم ایونٹس ہر سال کی طرح اس بار بھی ہجوم کو منظم کرنے میں ناکام رہا، بعض افراد نے اسے اب تک کا بدترین کنسرٹ کا تجربہ قرار دیا
شائقین نے شکایت کی کہ ساونڈ سسٹم انتہائی ناقص تھا اور عاطف اسلم کی آواز وی آئی پی انکلوژرز تک پہنچ ہی نہیں رہی تھی، ایک صارف نے لکھا کہ وی آئی پی ٹکٹ کے پیسے دیے لیکن تجربہ عام سیٹ سے بھی بدتر تھا







