تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پنجاب میں ون فائیو سسٹم کے ساتھ منسلک ڈرونز ، اب کی بار مجرموں کی خیر نہیں

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سیف سٹیز اتھارٹی نے ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دس ڈرونز کی خریداری کیلئے فنڈز کی منظوری کے بعد آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔ ڈرونز کی پہلی کھیپ کے بعد مزید دس ڈرونز منگوائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق لاہور کے بعد مرحلہ وار پنجاب بھر کے لیے ڈرونز خریدے جائیں گے۔ اب واردات کر کے ملزمان کا فرار مشکل ہو گا۔ جدید ڈرونز ملزمان کا تعاقب کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز ون فائیو سسٹم کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ ون فائیو پر کال موصول ہوتے ہی ڈرون حرکت میں آجائیں گے
حکام نے بتایا کہ ڈرون دس بڑے تھانوں کی حدود میں بلند عمارات پر نصب ہوں گے جبکہ ڈرونز کے ورک اسٹیشن بھی عمارات پر ہوں گے۔ کمانڈ ملتے ہیں خود کار فضا میں ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button