تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی، سینکڑوں زخمی

اتوار اور پیر کی درمیانی شب شمالی افغانستان میں آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، زلزلے سے بلخ اور سمنگان صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

طالبان حکومت کی وزارت صحت کے ترجمان شرافت زمان عمار نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کی شدت 6.3 تھی اور اس کی گہرائی 28 کلومیٹر (17 میل) تھی۔
ادارے نے خبردار کیا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور تباہی کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button