تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے محسن نقوی کی ملاقات ، دیگر امور پر تبادلہ خیال

ہینڈ آؤٹ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات،سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ پی پی پی پنجاب کے امور پر تفصیلی گفتگو

گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی،قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب

قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔محسن نقوی

لاہور۔2نومبر،2025۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور۔ سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ ملاقات میں پی پی پی پنجاب کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button