
بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں نے پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی کی شدت میں خطرناک اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق مشرقی سمت سے داخل ہونے والی آلودہ ہوائیں لاہور سمیت وسطی پنجاب کے فضائی معیار کو شدید متاثر کر رہی ہیں، اور اگلے چند گھنٹوں تک شہر کا اوسط AQI 320 سے 360 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ کے مطابق لاہور اس وقت پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 450 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ آلودگی کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے، تاہم دوپہر 1 بجے سے 5 بجے کے دوران فضا میں معمولی بہتری متوقع ہے۔
بین الاقوامی فضائی نگرانی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق:
لاہور سیکرٹریٹ میں AQI 1018
ساندہ روڈ پر 997
راوی روڈ پر 820
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں میں فضا انتہائی مضر صحت ہو چکی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں، ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں، اور بچوں اور بزرگوں کو باہر کی سرگرمیوں سے مکمل پرہیز کرائیں۔
لاہور کے دیگر علاقوں بشمول برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ اور ایجرٹن روڈ میں بھی AQI 500 تک ریکارڈ کیا گیا، جو "خطرناک ترین” کیٹیگری میں شمار ہوتا ہے۔
پنجاب کے دیگر ضلعے بھی سنگین فضائی آلودگی کا شکار ہیں۔
ڈیرہ غازی خان اور قصور میں AQI 500
قصور: 286
رائے ونڈ: 601
گوجرانوالہ: 442
لاہور: 398
فیصل آباد: 337
شیخوپورہ: 358
ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آلودہ مشرقی ہواؤں کا سلسلہ برقرار رہا تو آئندہ 24 گھنٹے انتہائی حساس ثابت ہو سکتے ہیں۔







