تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد

راولپنڈی: عدالت کے حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے جب کہ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کے روبرو تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیئرمین نادرا کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی، جس میں علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔

اسی دوران گورنر اسٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے تمام بینکوں کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے اور حکم پر عملدرآمد مکمل ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے اس مقدمے میں علیمہ خان کے چھٹی بار وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button