تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسرائیلی فضائی حملہ : کچھ بھی غزہ میں جنگ بندی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا ، ٹرمپ

آمریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز زور دے کر کہا ہے کہ ’کچھ بھی‘ غزہ میں جنگ بندی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

 

امریکی صدر نے اپنے ایشیا کے دورے کے دوران ایئر فورس ون میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’انھوں نے ایک اسرائیلی فوجی کو مار ڈالا تھا تو اسرائیلیوں نے جواب دیا، ان کا جواب دینا بنتا تھا۔‘ حماس اس الزام کی تردید کرتی ہے۔

 

اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی کہہ چکے ہیں کہ غزہ شہر پر اسرائیلی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے جبکہ اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔

 

وینس نے صحافیوں کو بتایا، ’جنگ بندی برقرار ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہاں، وہاں چھوٹی چھوٹی جھڑپیں نہیں ہوں گی۔

جواب دیں

Back to top button