
آج صبح کوئٹہ،نوشکی،دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں افق پرمختلف زاویوں سےرنگوں کا ہالہ 6 بجکر 20منٹ پر افق سے غائب ہوگیا۔
جس کے بعد مختلف زاویوں سے بننے والے رنگوں کے ہالے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل شدہ ویڈیوز اور تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تبصرے کیے جارہے ہیں ۔
ان میں سے بیشتر کا کہنا ہے کہ یہ کسی ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ہے ۔
https://www.facebook.com/share/v/1BSuVHUUY3/
لیکن ایسا کچھ نہیں ، ہم آپ کو حقیقت سے دو بدو کرواتے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دراصل لینٹیکیولر بادل ہیں، لینٹیکیولر بادل وہ ساکن، عدسے (لینس) کی شکل کے بادل ہوتے ہیں جو پہاڑوں کی ہوا کے مخالف سمت میں بنتے ہیں۔
https://x.com/weatherwalay/status/1983025414827323511
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق جب مستحکم اور نم ہوا ان کے اوپر سے گزرتی ہے، یہ ہوا کا بہاؤ فضائی لہریں پیدا کرتا ہے اور بادل اُن چوٹیوں پر بنتے ہیں جہاں ہوا اپنے نقطۂ شبنم تک ٹھنڈی ہو جاتی ہے جبکہ نچلی جگہوں پر بخارات بن کر غائب ہو جاتے ہیں۔
انجم نذیر کا مزید بتانا ہے کہ یہ "ٹھہرے ہوئے لہر نما” بادل بعض اوقات اپنی ہموار، اُڑن طشتری جیسی شکل کی وجہ سے UFOs (نامعلوم فضائی اشیاء) سمجھے جاتے ہیں۔







